فیصل آباد میں معلم اور ایک طالبعلم کی جانب سے 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ چک جھمرہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر طالبعلم کو بلیک میل کیا اور دوبارہ زیادتی کے لیے مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ چک جھمرہ میں معلم اور ساتھی طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سکندر خان نے بھی چک جھمرہ میں طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبعلم کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
Posts
Showing posts from October, 2021
- Get link
- X
- Other Apps
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے نام آف شور کمپنیوں کی 'غلط' خبر چلانے پر نجی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کےخلاف جھوٹی خبرپرچینل نےفوری معافی نہ مانگی توعدالت جاؤں گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینل کے خلاف ہرجانےکا مقدمہ کروں گی، اگر خبر یوکے ڈیسک نے نشرکی تو برطانیہ میں مقدمہ کروں گی۔