فیصل آباد میں معلم اور ایک طالبعلم کی جانب سے 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ چک جھمرہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر طالبعلم کو بلیک میل کیا اور دوبارہ زیادتی کے لیے مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ چک جھمرہ میں معلم اور ساتھی طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سکندر خان نے بھی چک جھمرہ میں طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبعلم کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
کرائم کے خاتمے کے لئے سٹی 24 نیوز دن رات کوشاں
ReplyDelete